لاہور میں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن، گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، معاملے پر گورنر پنجاب سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرانےکی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی، گورنر کے اسی اقدام پر پرنسپل نے کام جاری رکھنے سے انکار کیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ کا پرنسپل پر دباؤ تھا۔ معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی اہلیہ نے جون 2022 کو اسلام آباد منتقلی کے لیے کالج کو مطلع کیا، صائمہ احد نے اسلام آباد تبادلہ ہونے پر پرنسپل کو فیس معافی کی درخواست کی، جس میں لکھا گیا کہ ایچی سن کالج چھٹیاں دیکر فیس معاف کرے۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل تھامسن نےاسلام آباد شفٹنگ کے بعد بچوں کی غیر حاضری لگانا شروع کردی تھی، صائمہ احد نے تین سال کے لیے بچوں کی چھٹیاں اور فیس معافی کی درخواست کی۔ پرنسپل کے انکار کے بعد صائمہ گورنر ہاؤس میں فیس معافی کے لیے پیش ہوئیں۔ درخواست دی کہ پرنسپل خطوط اور ای میلز کا جواب دینے سے انکاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج کے پرنسپل نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں آنے سے انکار کیا، بورڈ آف گورنرز نے پرنسپل کے فیصلہ کی حمایت کی، احد چیمہ کے دونوں بیٹوں کو کالج سے نکالنے کا فیصلہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل کو کسی قسم کے منفی اقدام کرنے سے روکا۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی۔ یاد رہے کہ سابق ادوار میں بھی ایچی سن کالج میں سیاسی مداخلت سے پرنسلز فارغ ہوچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پی ٹی آئی کی جلد آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی: شہریار آفریدی
- غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہوگئی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی
- پاکستان میں 29 اپریل تک طوفان اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے: این ڈی ایم اے کا انتباہ
- واٹس ایپ صارفین اب اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کر سکیں گے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015