قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت کر دی۔ پی سی بی نے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے مختصر فارمیٹ کی قیادت سونپی تھی مگر ان کی کپتانی میں نیوزی لینڈ سے سیریز چار ایک سے ہارنے کے بعد پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اپنے داماد اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے موجودہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمے داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال کراچی میں رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تبدیلی کی باتیں سامنے آنے سے لگتا ہے کہ کپتان بنانے کا جو فیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا وہ غلط ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھنے والوں کو متھیرا کا جواب
- موجودہ کوچنگ پاکستان کرکٹ ٹیم کو تباہی کی طرف لے کرجا رہی ہے
- دنیا میں ہماری عدلیہ سے متعلق ڈیٹا قابل تشویش ہے: جسٹس منصور
- فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے امریکا کے بعد یورپی یورنیورسٹیوں تک پھیل گئے
- حکومت کا غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015