وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرو اکنامک استحکام جاری رکھیں گے، اس حوالے سے آئی ایم ایف حکام سے جلد واشنگٹن میں ملاقات ہو گی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا 14 اور 15 اپریل کو ورلڈ بینک آئی ایم ایف اجلاس میں جائیں گے اور نئے پروگرام کے خدوخال پر بات کریں گے، تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے، ہم جانتے ہیں کیا اور کیوں کرنا ہے اور اب توجہ کیسے پر مرکوز کرنی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرو اکنامک استحکام جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف حکام سے جلد واشنگٹن میں ملاقات ہو گی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے اور شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، یہ ساری کامیابیاں شہباز شریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے۔ نگراں حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے بہتر کام کیے، بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت جلد مستحکم ہو گی، نگران سیٹ اپ نے ڈاکٹر شمشاد کی سربراہی میں بہتر طریقے سے عمل کیا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015