پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر کو ریٹائرمنٹ لینے سے پہلے ہی منع کیا تھا کہ جلد بازی نہ کریں لیکن وہ انکا فیصلہ تھا تاہم واپسی پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرے گا لیکن جسے بھی قیادت کے فرائض سونپے جائیں، اسے پورا وقت ملنا چاہیے۔ بابر کی بطور کپتان واپسی، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہا محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ پاکستان ٹیم کو فائدہ پہنچائے گا۔ دونوں کرکٹرز سے میری اچھی دوستی ہے۔ الیکشن لڑنے سے متعلق سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ ایک جاننے والے صاحب نے پوچھا تھا کہ کیوں نہیں لڑ لیتے جس پر کہا تھا کہ ابھی کچھ کرکٹ باقی پھر دیکھیں گے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہا تھا تو تمام کھلاڑیوں نے بہت سپورٹ کیا۔ فیلڈ میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے کہ کچھ تلخ الفاظ نکلے لیکن کسی نے برا نہیں مانا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی واپس لیے جانے پر سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے ہٹائے جانے کا پہلے سے معلوم تھا، قیادت واپس لیے جانے کا کوئی دکھ نہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
- ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015