کرکٹر عمران نذیر کرکٹ کے میدانوں میں واپس آگئے اور انہوں نے اب اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ہے۔ عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے، میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلیٰ سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ عمران ںذیر نے کہا کہ میں چونکہ بہت عرصہ کرکٹ سے باہر رہا ہوں اس لیے مجھے فٹنس کے لیے تھوڑا وقت لگے گا، میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ اسکلز پرایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللہ کھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا، میری سلو پوائزننگ کی گئی اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا، بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ریکوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈراؤنا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں۔ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ زندگی اور صحت ملی ہے اس لیے اب دوبارہ کھیلنا شروع کردیا ہے، میں جاتے جاتے اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ کرکٹ میرا روزگار ہے، میں اپنے بچوں اور نوجوانوں کے لیے انسپائریشن بننا چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ہمیشہ ڈٹے رہنا چاہیے جیسے کہ اب میں ڈٹ گیا ہوں کہ مجھے اچھے لیول کی کرکٹ کھیلنا ہے۔ واضح رہے کہ عمران نذیر 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معروف بالی ووڈ اداکارہ کا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ
- حکومت پاکستان کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
- ترکیہ کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس گرفتار
- ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایرانی صدر کی ذمہ داریاں اب کون سنبھالے گا؟
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015