پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں میدان تھے تاہم اب وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسمبلی میں اس وقت فارم پینتالیس والے ارکان نہیں ہیں، 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر یقین نہیں ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور 2 اپریل کو 28 نشستوں پر 59 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹی فکیشن 14 مارچ 2024 کو جاری کیا جس کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنوکریٹ/علما اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب 2 اپریل 2024 کو ہونا ہے۔ اس انتخاب کے لیے کُل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/علما کی نشستیں شامل ہیں۔ 2 اپریل 2024 کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ/علما، ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ/علما، ایک غیر مسلم، جبکہ خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان پر 59 امیدواران مدمقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن مواد کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015