قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تو فاسٹ باؤلر نے ایک مرتبہ پھر پوچھا کہ ان کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے۔ اس موقع پر سلیکٹرز نے جواب دیا کہ بیٹسمین فاسٹ باؤلر سے اچھے کپتان ثابت ہوتے ہیں اس لیے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہین نے سلیکٹرز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بابر کے استعفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ شاہین کی زیر قیادت قومی ٹیم نے ایک ہی سیریز میں شرکت کی تھی اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی اس سیریز میں قومی ٹیم کو 1-4 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی ٹیم دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی پرفامرمنس انتہائی ناقص رہی اور وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی۔ اسی دوران شاہین کو قیادت سے ہٹانے کی بازگشت شروع ہوئی اور اب ایک بار پھر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015