عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا جس میں آئندہ سال مہنگائی میں کمی اور ملکی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا۔ عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025ء میں مہنگائی 15 فیصد تک رہنے اور مالی سال 2026ء میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک متوقع ہے۔ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد جبکہ سال 2025ء میں 2.3 فیصد اور سال 2026ء میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سال2025ء میں زرعی شرح نمو کم ہو کر 2.2 فیصد رہنے اور سال 2026ء میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025ء میں 2.2 فیصد اور 2026ء میں 2.4 فیصد متوقع ہے۔ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک متوقع ہے جبکہ مالی سال2025ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد اور مالی سال2026ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد متوقع ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015