عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کے الیکٹرک کے واجبات اور سبسڈی کا معاملہ رواں مالی سال حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پاورڈویژن اور کے الیکٹرک کے درمیان 2013 سے 66 ارب روپے کے واجبات کا تنازع ہے،کے الیکٹرک کو دی جانے والی سبسڈی حکومتی ڈسکوز سے دگنی ہے، یہ رقم گردشی قرض میں ہے جس پر حکومت کو بھاری شرح سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کے الیکٹرک کے واجبات اور سبسڈی کا معاملہ رواں مالی سال حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ 10 سال سے اس معاملے کو حل نہیں کیا جا رہا، کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو گیس اور این ٹی ڈی سی کو بجلی کے واجبات ادا کرنے ہیں۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے واجبات ملنے پرادائیگی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ 2015 میں ختم ہو گیا تھا، چند ماہ قبل ہی نگران حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی کی خریدو فروخت کا دوبارہ معاہدہ کیا گیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015