عید الفطر کے دنوں میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر پر طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ 10 تا 15اپریل وقفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں جب کہ 10 تا 15 اپریل مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش کے امکانات ہیں۔ 12اپریل سے گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں بارشیں ہوں گی۔ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بھی تیز بارشوں کی زد میں رہیں گے۔ پیش گوئی میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ شہری عید الفطر کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی تازہ صورت حال ضرور جان لیں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے نے ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم کی صورت میں سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے کمشنرز، ڈی سیز اور محکمہ آبپاشی کو بھی موسمی صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015