بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور مسافروں کو لے کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں ،لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔ علاوہ ازیں نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دارہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغوا کے بعد مسافروں کے قتل کی مذمت اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015