پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان کے ساتھ اپنے مقابلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دیا ہے۔ سرفراز نے ایک شو میں اپنے اور رضوان سے متعلق بہتر وکٹ کیپر بلے باز کا نام پوچھے جانے پر رضوان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ بہتر ہو گئے ہیں جس طرح سے وہ کھیل رہے ہیں اس سے وہ مزید بہتر ہو رہے ہیں لہذا میرے خیال میں، موجودہ وقت میں وہ بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ سرفراز احمد نے پھر دعویٰ کیا کہ کسی کھلاڑی کو مسلسل مواقع فراہم کرنے سے انہیں اعتماد ملتا ہے جو بالآخر بہتر کارکردگی کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں کھیل رہا تھا تو کارکردگی تقریبا ایک جیسی تھی جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور جیسا کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے کہا تھا، آپ جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی بہتر ہو گا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے رضوان کھیل رہا ہے اور مسلسل مواقع حاصل کر رہا ہے اس کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015