لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اظہر قیوم کی کامیابی کالعدم اور پی ٹی آئی کے بلال اعجاز کو کامیاب قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 81 گوجرانوالہ پی ٹی آئی امیدوار چوہدری بلال اعجاز کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ عدالت نے بلال اعجاز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ن لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا جبکہ مخالف امیدوار بلال اعجاز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کیسے نظر انداز کیا، کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ نظر انداز کرنا توہین عدالت نہیں، جب الیکشن پراسس مکمل ہو جائے تو الیکشن کمیشن کیسے مداخلت کرسکتا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں درخواست گزار سات ہزار سے زائد ووٹوں سے منتخب ہوا، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرا کو 3100 ووٹوں سے جتوا دیا گیا، دوبارہ گنتی میں درخواست گزار کے 10 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ قانون کے مطابق ٹربیونل بننے کے بعد الیکشن کمیشن گنتی کا حکم جاری نہیں کر سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دے اور ن لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015