ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت؟

پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔ پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار روپے ہے، یہ کئی ماڈلز میں دستیاب ہے، ان میں سی جی 125، سی جی 125ایس اور سی جی 125ایس گولڈ شامل ہیں۔ یہ ایک 4 اسٹروک 125سی سی، او ایچ وی ایئرکولڈ انجن کی حامل موٹرسائیکل ہے، دیگر ماڈلز کے برعکس سی جی 125 گولڈ 5 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کک کے ساتھ سیلف اسٹارٹ کے فیچر کی حامل ہے اور اس بائیک کا وزن 108 کلو گرام ہے۔