پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے چار برس بعد قومی ٹیم کی گرین جرسی پہن لی۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کی جرسی پہن کر تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریباً 4 سال بعد۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا مگر وہ لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرتے رہے تھے۔ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔ بعدازاں 4 سال بعد 24 مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔ محمد عامر نے ستمبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کردی تھی اور پاکستان آرمی کے کاکول فٹنس کیمپ میں بھی شمولیت اختیار کی۔ محمد عامر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015