بنگلہ دیش نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے۔ مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ 53 سالہ مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کی کنڈیشنز کے پیش نظر ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشتاق احمد نے 52 ٹیسٹ میں 32.97 کی اوسط سے 185 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انہوں نے 144 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی جانب سے 161 وکٹیں بھی حاصل کیں، مشتاق احمد 1992 میں ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس صلاحیت، وسائل اور ٹیلنٹ ہے، میں ان میں یقین پیدا کرنے کی کوشش کروں گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015