قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام کا موقع دے سکتے ہیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم ہے تاہم ہم اپنے اسکواڈ سے بہت مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو آل راؤنڈر فاسٹ باؤلرز جبکہ بہترین بلے باز بھی موجود ہیں، عامر اور عماد کے کے آنے سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اظہر محمود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جو ٹیم پاکستان آئی اس میں اچھے کھلاڑی موجود ہیں جن کا اپنا بہترین ریکارڈ ہے جبکہ ٹی 20 میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے 12 اہم میچز ہیں، چھ جون کو جب پہلا میچ کھیلیں تو کافی سیکھ چکے ہوں گے۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ عباس آفریدی، نسیم شاہ، شاہین آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جبکہ میں عامر جمال کو بہت پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ مستقبل کا ایک بہت بڑا آل راؤنڈر ثابت ہوسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہتر سائیڈ کے لیے نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران تجربات کریں گے، ہمارے پاس اوپنرز زیادہ ہیں تو اس میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں جبکہ بابر اعظم کو بھی آرام کا موقع مل سکتا ہے۔ اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سارے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، اب بس ہمیں اُن کو انٹرنیشنل مقابلوں کا کھلاڑی بنانے پر کام کرنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ہی معلوم ہوگا کہ اوپننگ کون سے کھلاڑی کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر محمود نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سپر فٹ ہے اور اُن کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ فٹنس کیمپ سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کاکول کی فٹنس سے سب مطمئن ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریز جمعرات کو شروع ہوگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015