پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے تاہم سیریز کے دوران برسات مداخلت کر کے مزا کرکرا کر سکتی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا کل سے آغاز ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک کے بیشتر علاقے بارشوں کی لپیٹ میں ہیں اور آج شام سے بارش برسانے والا نیا سسٹم بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ ایسے میں شائقین کرکٹ کو فکر ہے کہیں سیریز بارش میں نہ بہہ جائے۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ آخری دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم جڑواں شہروں میں کل سے تین روز تک بارش کی پیشگوئی ہے جس کے باعث پنڈی میں کھیلے جانے والے ابتدائی دو میچز جو بالترتیب جمعرات 18 اپریل اور ہفتہ 20 اپریل کو شیڈول ہیں، ان کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کی۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن سے پریکٹس کا آغاز کیا جس کے بعد بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کیا۔ دونوں ٹیموں کا پری سیریز فوٹو شوٹ بھی ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس میں عندیہ دیا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو بھی سیریز کے دوران آرام دیا جا سکتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015