قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔ مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔ عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں عمر اکمل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے لندن گئے تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے کرکٹ میں بہتری آئے گی اور ایک درخواست کی ہے امید ہے جلد قبول ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
- پاکستان کا اہم اعزاز، تاریخی لونر مشن 3 مئی کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- رانا ثنا اللہ کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا
- پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- ایف بی آر کا بڑا ایکشن، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015