مہنگائی بڑھنے سے آٹو صنعت ڈگمگانے لگی ،گاڑیوں سے متعلقہ اشیاء کی پیداوار میں کمی آگئی ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گاڑیوں کی صنعت کی پیدوار میں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فروری 2023 کے مقابلے میں فروری 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 0.06 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں خوراک کی پیداوار میں 0.46 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تمباکو کی پیداوار میں 0.80 فیصد اور ٹیکسٹائل پیداوار میں 1.75 فیصد کی کمی ہوئی۔ گارمنٹس کی پیداوار میں 0.46 فیصد اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوارمیں 0.24 فیصد اضافہ ہوا۔ فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ لوہے و اسٹیل کی پیداوار میں 0.05 فیصد کی کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل کی صنعت کی پیداوارمیں 1.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف سے ایک اور لون پروگرام لینے کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسی سلسلہ میں واشنگٹن میں موجود ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس، پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
- پاکستان کا اہم اعزاز، تاریخی لونر مشن 3 مئی کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- رانا ثنا اللہ کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا
- پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015