بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ گودار اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24گھنٹوں کے دوران گوادر میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اورماڑہ میں77، پسنی میں 66، جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی… کوئٹہ میں 24گھنٹوں کے دوران 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجگور میں 15، قلات اور تربت میں 11،11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ خضدار، نوکنڈی اور ژوب میں 5،5 ملی میٹر جبکہ دالبندین میں 4 اور لسبیلہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر، پسنی، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، کوئیک رسپانس ٹیمیں اور سول انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ سیلاب کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول ندی کا پُل ٹوٹ گیا جس کے باعث ہائی وے 2 مقامات سے بند ہو گئی اور گوادر اور مکران کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، اورماڑہ کے دیہی علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال ہے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود ہے جبکہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے، چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ گوادر،کیچ، آواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، کوئٹہ، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورا لائی، ہرنائی، زیارت، چمن، پشین میں بارش متوقع ہے جبکہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
- پاکستان کا اہم اعزاز، تاریخی لونر مشن 3 مئی کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- رانا ثنا اللہ کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا
- پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- ایف بی آر کا بڑا ایکشن، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015