وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے جبکہ تجارتی خسارہ میں کمی آرہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں، زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہے، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو… وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔ اس دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپےکی قدر مزیدگرنےکا امکان نہیں ہے، روپےکی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سےزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع تر توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- 5 جی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں 6 جی کتنی زیادہ تیز ہوگی؟
- پاکستان کا اہم اعزاز، تاریخی لونر مشن 3 مئی کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- رانا ثنا اللہ کو وفاق میں بڑا عہدہ مل گیا
- پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- ایف بی آر کا بڑا ایکشن، پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015