آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، جس کے باعث محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہونے آئے تھے تاہم اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے بھیگ گئے جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ ’’ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے چیمپیئنز ٹرافی ہوسٹ کرے گا۔ ‘‘واضح رہے کہ سال 2025 میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔ قبل ازیں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے ایونٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کرے۔ دوسری جانب ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم بھارت بھیجی تھی جبکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015