آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے ابھی سے چرچا ہونا شروع ہو چکا ہے حالانکہ یہ میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈول ہے۔ سب سے زیادہ سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ پاک بھارت میچ کی پچ کیسی ہو گی کیونکہ نیویارک میں اسٹیڈیم عارضی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اس سطح کے مقابلے پہلی مرتبہ ہو رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت مقابلے کے لیے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیو یارک میں ایڈیلیڈ جیسی پچ ہو گی، نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کو ورلڈ کپ کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ سی ای او ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا بریٹ جونز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عارضی اسٹیڈیم بنانے کے لیے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، تعمیر کے دوران ریکارڈ بارشیں ہوئیں اور خون جما دینے والی سردی پڑی۔ بریٹ جونز نے بتایا کہ عارضی اسٹیڈیم کا آئیڈیا اولمپک گیمز گولف کورسز اور فارمولا ون سے لیا گیا، یہ وہی انفرا اسٹرکچر ہے جو ان ایونٹس میں استعمال ہوتا ہے، 20، 30 سال سے اس انفرا اسٹرکچر کے ساتھ کام کرنے والوں کی خدمات لی گئیں اور پچ کے لیے ڈراپ ان ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، پچ کی تیاری میں ایڈیلیڈ کے ماہر کیوریٹر ڈیمین ہاف کی خدمات حاصل کی گئیں۔ ڈراپ ان پچز کو فلوریڈا کے گرم موسم میں تیار کیا گیا ہے، ایونٹ کے قریب پچز کو فلوریڈا سے نیویارک پہنچایا جائے گا۔ بریٹ جونز نے کہا کہ یہ پچز میلبرن اور ایڈیلیڈ جیسی ہوں گی، ڈیمین کے تجربے کے شکر گزار ہیں، ہمارا خیال ہے کہ یہ وکٹس بالکل ویسا کھیلیں گی جیسی ڈیمین ہوف تیار کرتے رہے ہیں، ایڈیلیڈ پچز کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے اور یہ ویسا ہی کھیلے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






