قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم 1992 میں پاکستان کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے لیجنڈری کرکٹر عمران خان کا ریکارڈ توڑنے سے محض 10 میچز دور رہ گئے۔ سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے بطور کپتان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 187 میچز میں قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 89 فتوحات درج کیں جبکہ 67 میں شکست، 26 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ فہرست میں بابراعظم دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں انہوں نے بطور کپتان پاکستان کی 138 میچز میں قیادت کی، جس میں 79 فتوحات حاصل کیں جبکہ 44 میں شکست، 4 ڈرا اور ایک میچ ٹائی ہوا۔ بابراعظم نے کیویز کے خلاف گزشتہ میچ میں فتح حاصل کرکے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑا۔ انہوں نے 134 میچوں میں گرین شرٹس کی قیادت کے فرائض نبھائے جس میں 78 کامیابیاں شامل تھیں جبکہ 60 شکستیں، 5 میچز ڈرا اور 2 ٹائی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اور انضمام الحق بھی فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 77 اور 63 میچز پاکستان کو جتوائے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015