ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ مہمان صدر لاہور کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے اور حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ایرانی صدر پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے، گورنر بلیغ الرحمان کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ مہمان صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری بھی دیں گے، لاہور میں آج عام تعطیل ہے جب کہ سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں۔ تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔ لاہو کے بعد ایرانی صدر کراچی جائیں گے ، مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے، اور حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے، شارع فیصل آج تین بجے سے پانچ بجے تک بند رہے گی، ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رہے گی۔ ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے۔ شارع قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر لگا دیے گئے۔