ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ سلمان بٹ کا طنز

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر و سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف شکست پر لب کشائی کردی۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ “لوگ پوچھ رہے تھے کہ پاکستان نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں اور انکے پاس تجربہ بھی ہے۔کیویز کی سی ٹیم کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اس میچ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا میچ 24 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔