لاہور: اظہر علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی میں کوئی مسائل نہیں، ان کو قیادت سے ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ بھی آئیڈیل نہیں قرار دیا جاسکتا۔ سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم کی بطور بیٹر کارکردگی اچھی رہی،قیادت کے دوران بھی ان کی بیٹنگ میں تسلسل رہا، اگر وہ ورلڈکپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے تو کوئی مسئلہ نہیں، دیگر کئی کپتانوں کی بھی میگا ایونٹ میں پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی میں کوئی مسائل نہیں،قیادت کے معاملے میں جو کچھ بھی ہوا اچھا نہیں تھا، ان کو ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ آئیڈیل نہیں قرار دیا جاسکتا،امید ہے کہ اب انھیں ٹیم سپورٹ کرے گی اور ایک دوسرے کیلیے تلخیاں نہیں ہوں گی۔ بابراعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیااظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سلیکشن کا معیار پی ایس ایل ہرگز نہیں ہونا چاہیے، ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو آگے آنا کا زیادہ موقع ملنا چاہیے، پی ایس ایل سے صرف ایک فارمیٹ کیلیے وقتی طور پر تو ٹیلنٹ مل سکتا ہے لیکن ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کیلیے کوالٹی پلیئرز نہیں مل پائیں گے عثمان خان کو پی ایس ایل کی پرفارمنس پر نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی ٹیم میں جگہ مل گئی لیکن اگر وہ زیادہ کامیاب نہیں ہوتے تو مستقبل کیا ہوگا؟ 97 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے سابق کپتان نے ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل نہ ہونے پر کہا کہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ مجھے اس سنگ میل سے محروم کیا گیا، مزید 3 ٹیسٹ کھیلنے کا موقع دیا جاسکتا تھا، مجھے کپتانی سے ہٹانے کا وقت بھی درست نہیں تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015