قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ایک بارپھر محمد رضوان کابیٹنگ آرڈر تبدیل کرناچاہتی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں ،بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، جب کہ رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنےکےحق میں نہیں ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں، بطور اوپنر پرفارمنس کے باوجود نئے نمبر کی تجویز پر رضوان کو تشویش ہے، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کی جگہ عثمان خان یا فخر زمان کو نمبر 3 پر کھلانا چاہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شاہین آفریدی نے رضوان کا اعتماد بڑھانے کے لیے خصوصی تقریب رکھی تھی۔ رضوان کی بقیہ میچز میں شرکت مشکوک: دوسری جانب ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، رضوان سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کا آج فیصلہ کرنے کا امکان ہے، رضوان کو ٹانگ میں تکلیف ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اسکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی، محمد رضوان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زیادہ تکلیف ہوئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015