پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ساتھی کرکٹر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بریڈمین اور پاکستان کا سپر مین قرار دے دیا۔ محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں اہم سنگ میل عبور کیا۔ رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے 79 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ اس سے قبل بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز مکمل کرنے پر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے محمد رضوان کو مبارک باد دی۔ شاہین نے اپنے پیغام میں رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بریڈمین اور پاکستان کا سپر مین قرار دیا۔ واضح رہے کہ سر ڈونلڈ بریڈمین آسٹریلیا کے سابق کرکٹر تھے جنہیں کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015