آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کی میزبانی کو لیکر بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کرکٹ مخالف مہم چلانے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارت کے مقامی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار سے بار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ سیریز طھول جائیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھی بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ البتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح متبادل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل ہوسکتا ہے۔ عہدیدار نے جواز بنایا ہے کہ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ کی طرح حکومتی اجازت سے مشروط ہے، اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے نہیں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت ملے۔ بھارت میں انتخابات کے باعث بی جے پی کی حکومت ایسے بیانات دے رہی ہے تاکہ انہیں اسکا فائدہ پہنچ سکے اور پاکستان مخالف بیانات پر ووٹ حاصل کیے جاسکیں تاہم چیمپئیز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ممکنہ بھارت کے ساتھ سیریز کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت بورڈ راضی ہو تو بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل سکتے ہیں تاہم اس سے قبل انہیں پاکستان آکر میگا ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے برس فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے، ایشیاکپ کیلئے بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ بھارت نے اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ناسا نے چاند پر ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ شروع کردیا
- عامر سینئر ہیں ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا: حارث رؤف
- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
- پرویز الہٰی کو گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی: سپریم کورٹ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015