انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس نے بابراعظم سے ٹی20 فارمیٹ میں چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، انکے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ایڈن مارکرم نے چوتھی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔ محمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ 10 بالرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ انجری سے واپس آنے والے نسیم شاہ کو دھچکا لگا ہے وہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، فل سالٹ 802 کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولنگ میں عادل راشد پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015