سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18 ارب ڈالرز (50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں یہ کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے بعد آئی جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی آئی۔یہ اکتوبر 2022 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ کو ایک دن میں اتنے زیادہ مالی نقصان کا سامنا ہوا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران میٹا نے سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ آمدنی اور منافع کمایا مگر اپریل سے جون کے دوران کم آمدنی کی پیشگوئی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور میٹا ورس پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ان شعبوں پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔ اس اعلان کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں کمی آئی اور مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔ 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود وہ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس سے ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مارک زکربرگ کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز کے قریب کمی آئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- منہ کے چھالوں سے نجات کے 6 گھریلو نسخے
- حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- خطے میں دہشتگردی کیخلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ججز کے خط پر ازخود نوٹس: اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے، جسٹس اطہر من اللہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015