لاہور، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید کمی ہو گئی، گوشت دس روپیہ سستا ہو گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں دس روپے کمی سے نئی قیمت 602 روپے ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 97 روپے کی کمی ہوئی، 21 اپریل کو گوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تھی۔ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید کم ہوگئی زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 400 روپے کلو جبکہ پرچون قیمت 415 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈے 237 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کئے گئے ہیں، جن کے مطابق پیاز درجہ اول 135، آلو 75، ٹماٹر 85، سبز مرچ 94 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ادرک 595، لہسن 650 اور کھیرا فارمی 40 روپے،میتھی 85، بینگن 80، پھول گوبھی 75 روپے، شلجم 38 روپے،شملہ مرچ 50، لیموں چائنہ کی قیمت205 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ ایپکا فیڈرل نے تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا مٹر 175، گھیا کدو 95، گاجر چائینہ 53 اور کریلے کی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی درجن کیلے (درجہ اول) کی قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سیب کالا کولو 280، امرود 90، اسٹرابیری 85 روپے،خربوزہ 80، گرما 60 اور کھجور ایرانی کی قیمت 400 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015