سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوراج سنگھ کو ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔ مایہ ناز بلے باز یوراج سنگھ 2007 میں پاکستان کیخلاف پہلا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن میں یوراج سنگھ نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔ میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
- گائے پاگل ہو گئی، وائرس چاروں طرف پھیل گیا،احتیاط کریں
- کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنا جان لیوا ہو سکتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015