آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال بیشتر شعبوں میں ہو رہا ہے مگر اب آپ اس کی مدد سے ناراض بیوی کو بھی منا سکتے ہیں۔ جی ہاں واقعی ایک کمپنی نے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو لوگوں کو یہ سیکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض یا مشتعل بیوی کو پرسکون کریں۔ اسے تیار کرنے والی ٹیم میں شامل ایمیلیا اویلز نے بتایا کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد شریک حیات بالخصوص بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔ یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 اسکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 اسکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور اسکور بڑھتا ہے، جبکہ نامناسب الفاظ پر مزاج مزید خراب ہو جاتا ہے جبکہ اسکور میں بھی کمی آتی ہے۔ ایمیلیا اویلز کے مطابق اگرچہ یہ ایک گیم جیسی ایپ ہے مگر اس سے صارفین کو شریک حیات سے تعلق کے حوالے سے صلاحیت سیکھنے یا اسے بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایپ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس میں مہارت سے حقیقی زندگی میں تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015