اگر آپ کو کسی کے ساتھ رو برو انگریزی کی مشق کرنے میں مشکل کا سامنا ہے تو گوگل سرچ لیبز آپ کی یہ مشکل آسان کرنے جارہی ہے۔ ایک ٹوئٹ کے مطابق کمپنی کا یہ نیا آزمائشی فیچر (اسپیکنگ پریکٹس) جنریٹیو اے آئی استعمال کرتا ہے تاکہ گفتگو کی مشقوں کے ذریعے صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے کی مدد کی جاسکے۔ اسپیکنگ پریکٹس تک رسائی کے لیے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہوگا۔ آپشن آن کرنے کے بعد صارفین ’ٹرائی این اگزیمپل‘ پر کلک کر کے اسپیکنگ پریکٹس ڈھونڈ سکتی ہیں۔ فی الحال یہ فیچر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینوزویلا میں آزمایا جارہا ہے۔ گوگل کی جانب سے بول چال کی مشق کرنے کے لیے پہلی بار یہ فیچر اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ سرچ لیبز گوگل کا ممکنہ نئے سرچ فیچرز کے لے سینڈ باکس ہے۔ تاہم، یہ فیچر اینڈرائڈ ڈیوائس میں موجود گوگل میں ممکنہ طور پر انگریزی سے یا انگریزی میں ترجمہ کرنے والے پوپ اپ میں شامل ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015