جنوبی کوریا کی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی سیریز کا فون سی 55 متعارف کرادیا، اسی فون کو بعض ممالک میں ایف 55 کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔ سام سنگ گلیکسی سی 55 یا ایف 55 کو کمپنی نے 7-6 انچ اسکرین اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا ہے۔ فون کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے۔ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی اسکرین و کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔ فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس کے بیک پر تین اور فرنٹ پر ایک طاقتور سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ سام سنگ گلیکسی سی 55 یا ایف 55 کے بیک پر دیے گئے تین میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ اسی طرح فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں متعدد لینسز اور فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر فون کو چند ممالک میں پیش کیا ہے اور اسے کہیں سی 55 تو کہیں ایف 55 کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔ فون کے 4 جی بی ماڈیول کو پاکستانی 88 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ریم ماڈیول کو پاکستانی ایک لاکھ 8 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015