قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل دوران انٹرویو تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے بے اختیار رو پڑے۔ میزبان فخر عالم کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل اپنے ایک قریبی دوست کی موت کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسوں چھلک پڑے۔ سابق فاسٹ نے بتایا کہ میری اپنے دوست کلیم سے دوستی 2004 میں ہوئی تھی، وہ میرے بہت قریب تھا، جب میں اس کو دیکھتا تھا تو وہ سمجھ جاتا تھا میرے دل میں کیا ہے۔ عمر گل نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی وباء کے پہلے سال میں عید سے دو دن قبل ایک ٹریفک حادثے میں کلیم اللہ کو پیارا ہوگیا تھا۔ سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میں کراچی صرف اس کیلئے آتا تھا، وہ کراچی میں نہیں تھا تو میں نے فیصلہ کیا ریٹائرمنٹ لے لوں، میں نے آج تک اس بات کا ذکر اپنی اہلیہ سے بھی نہیں کیا۔ عمر گل نے کہا کہ مجھے آپریشن کیلئے کراچی آئے ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے، اس دوران میں نے کسی دوست سے باہر چلنے کا نہیں کہا، میں آج بھی اپنے دوست کو بہت یاد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد میری زندگی تبدیل ہوگئی تھی، سب کچھ میرے دل سے اتر گیا ہے، میرا اب کراچی آنے کو دل نہیں کرتا کیونکہ یہاں سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015