ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان سے سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ انگلش اسکواڈ میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2023ء میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی قیادت جوش بٹلر کریں گے۔ انگلینڈ کے اسکواڈ میں معین علی، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، یو ایس گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگانڈا، پاپوا نیو گنی گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال