قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو شامل کیا۔ اس سے قبل سابق کرکٹرز وقار یونس، سلمان بٹ اور بازید خان نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا۔ تینوں سابق کرکٹرز نے عامر جمال اور اسپن ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں اسامہ میر اور ابرار کو شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں محمد عامر نے 4 میچوں میں محض 3 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔ باسط علی کا 15 رکنی اسکواڈ؛ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمد۔ ریزو کھلاڑیوں میں محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015