صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے زیر حراست کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے 4 رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا، دونوں دہشت گردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کا ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ لانچ کرنے کا اعلان
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا
- آسٹریلیا کے ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں کون سے اہم کھلاڑی شامل
- سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے متعلق بڑا فیصلہ
- حکومت پنجاب کا ایک اور انوکھا کارنامہ، گھروں کی صفائی ستھرائی پر بھی چارجز لاگو
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015