امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ایسوسی ایٹ ممالک سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیادہ تر رکن ممالک نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے اپنی ممکنہ 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں تاخیر کی وجہ کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس ایشوز ہیں۔ قومی ٹیم کے سلیکٹرز میں سے ایک نے کہا ہے کہ “اگرچہ غیر فٹ کھلاڑیوں کی اکثریت نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے تاہم انکی میچ فٹنس جانچی جارہی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کیلئے ٹیم کو دستیاب ہیں یا نہیں”۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس 7 ٹی20 بین الاقوامی میچز ہیں، ان میچوں میں کچھ کھلاڑیوں کو آئرلینڈ اور کچھ کو انگلینڈ کیخلاف موقع دیکر آزمانا چاہتے ہیں، لہذا، ہم نے حتمی ورلڈکپ اسکواڈ کے نام میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے، اب حتمی اسکواڈ کا اعلان مئی کے تیسرے ہفتے میں کریں گے۔ انجری کے شکار حارث رؤف، محمد رضوان، اعظم خان اور عرفان خان نیازی فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
- حج کے دوران کون سی غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا؟
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟
- اسرائیل کی نسل کشی اب رفح میں اپنے ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی، عالمی عدالت میں سماعت
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015