پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوئفٹ کار کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 85 ہزار روپے سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 85 ہزار روپے کمی کے بعد 43 لاکھ 36 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی، جو 44 لاکھ 21 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار روپے تنزلی کے بعد 45 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی، جو پہلے 47 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہو کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل 2 مارچ کو روپے کی قدر میں بہتری کے باوجود پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کرکے صارفین کو ششدر کردیا تھا۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل، ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی، اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کے نرخوں میں 65 ہزار سے 85 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی قیمتیں بالترتیب 44 لاکھ 21 ہزار، 47 لاکھ 19 ہزار اور 51 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی تھیں۔ 16 مارچ کو ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سٹی سی وی ٹی 1.2 ایل کی قیمتیں 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کم کر دی تھیں۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 ایل اور سی وی ٹی 1.2 ایل ماڈلز بالترتیب 46 لاکھ 49 ہزار روپے اور 46 لاکھ 89 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں قیمتوں میں کمی کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی تھیں، حالانکہ حکومت نے مقامی سطح پر اسمبل شدہ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی تھی، اگر ان گاڑیوں کی قیمت (سیلز ٹیکس کے علاوہ) 40 لاکھ روپے سے زائد ہو۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
- اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، روٹی اور نان کے نئے ریٹس آگئے
- آئی او ایس اپ ڈیٹ، آئی فون صارفین نئی مشکل میں پھنس گئے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015