اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار


کراچی (سید طلعت شاہ) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کاروائی کر کے ملزم حسنین نور  کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔
ملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا۔ ملزم کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دئیے۔ ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھا اور متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کر چکا تھا۔ متاثرہ 3 شہریوں کو جعلی ویزوں کی بنیاد پر سال 2021 میں آف لوڈ کیا گیا تھا ملزم پیسے وصول کرکے روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے۔ آخر کار آج  گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں