سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی

گزشتہ چند روز سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اس کی قیمت آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 16 سو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 47 روپے ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونا 14 سو روپے فی تولہ سستا ہوا تھا اور اس کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار600 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے ایک روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح نرخوں میں تنزلی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آ گیا تھا۔