پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویزکر دی گئی۔ ذرائع کےمطابق تجویز کردہ ونڈو کے مطابق اگلے برس ہونے والے پی ایس ایل کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو اس حوالے سے تجاویز پیش کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ونڈوکھلاڑیوں کی سہولت، ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھ کر تجویزکی گئی ہے، تمام فرنچائزز کو ایک مارکی پلیئر سے معاہدے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز اگلے ایک سے دو ماہ میں مارکی پلیئر سے معاہدہ کر سکیں گی، مارکی پلیئر سے معاہدے کے لیے پی سی بی مالی معاونت بھی کرے گا۔ پی سی بی نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تاریخیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں۔ آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزرز نے اعتراض اٹھایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل ہوئی تو بڑے غیرملکی کرکٹرز کی خدمات نہیں مل سکیں گے۔ میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تیار کردہ سفارشات گورننگ کونسل کو پیش کی جائیں گی، جس کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت چند روز بعد ہوگا۔ ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہفتے کو لاہور میں ہوئی جس میں سی او او سلمان نصیر سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار، ٹیم مالکان و آفیشلز شریک ہوئے، بعض نے زوم کال سے جوائن کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر تشدد،: کرغز ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ
- جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع؟
- کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی: پاکستانی طلبہ کی حفاظت سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015