سعودی نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ ابراہیم بن یوسف المبارک کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا بڑی تعداد میں پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں اور سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں ملک سمجھتا ہے۔ ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہمارا دورہ پاکستان گزشتہ دورے کی کڑی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہت سی اقدار مشترک ہیں۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا سعودی حکومت اور کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو ترجیح دے رہی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کی تجارت ایک دوسرے سے منسلک ہو، یہ دورہ دونوں ممالک کی درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کا مواقع فراہم کرےگا۔ ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا تھا ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کمرشل سرمایہ کاری ایک مضبوط ذریعہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان نجی و سرکاری شعبے میں شراکت دار کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کا 50 رکنی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، سعودی وفد پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور پھر بعد ازاں پاکستان کا تجارتی وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015