24 ویں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نےعہدے کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، بلوچستان ہائی کورٹ کےچیف جسٹس محمد ہاشم خان نے گورنر سےحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزرا، سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آرٹیکل 101 ون کے تحت گورنر کی تقرری کی منظوری دی۔ شیخ جعفر مندوخیل کا شمار بلوچستان کے سینئیر سیاست دانوں میں ہوتا ہے، وہ 2002، 2008 اور 2013 میں 3 مرتبہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی رکن منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی تھی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے بتایا تھا کہ ناگزیر وجوہات پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی، گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری 7 مئی کو شام 6 بجے ہوگی۔ اس سے ایک روز قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔ درٰن اثنا، پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جہاں چیف جسٹس جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے صوبے کے 40ویں گورنر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015