پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ چار سالہ نئے پروگرام کےلیے نئے سرے سے مذاکرات شروع کردیے ہیں اور کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی پالیسی فریم ورک کے ذریعے آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جس میں چند بڑے ترجیحی ایریاز ہوں گے۔ چار سے پانچ سال کےلیے سی پی ایس زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس… یہ سی پی ایس 2025 سے 2029 تک کو کور کر سکتا ہے, ابھی تک ہونے والے مذاکرات میں تاحال پالیسی فریم ورک اور سی پی اس کی حقیقی معیاد طے نہیں ہوئے۔ سی پی ایس مالی سال 2022 سے 2026 تک توحتمی صورت اختیار نہیں کر سکا کیونکہ انتخابات اور نئی حکومت کے قیام میں بہت سا وقت صرف ہوگیا۔ اب نئی ’ منتخب ‘ حکومت آچکی ہے تو یہ عالمی ادارے سے نئے سی پی ایس کےلیے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ چار سے پانچ سال کی معیار کا سی پی ایس آئندہ دو ایک ماہ میں حاصل ہوجائے۔ چار سے پانچ سال کےلیے سی پی ایس زیادہ تر ترجیحی شعبوں پر فوکس کریگا اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ آئندہ پانچ سال کےلیے فنڈنگ کے بڑے شعبوں کے فریم ورک کو حتمی شکل دی جاسکے۔ نجی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ سال کے عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ رقوم حاصل کی جائیں تاکہ بیرونی فنانسنگ کی ضرورتیں پوری کی جاسکیں۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015